دہشت گردوں کا اسلام آباد میں پرویزمشرف کے گھرپر حملے کا منصوبہ
خفیہ اطلاعات کے بعد تمام متعلقہ اداروں، اسلام آباد انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے
KARACHI:
دہشت گردوں نے ڈی آئی خان میں کامیاب حملے کے بعد چک شہزاد میں پرویزمشرف کے گھر پر حملے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی وارننگ سیکورٹی اداروں نے جاری کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے دہشت گردوں کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دہشت گردوں کی جانب سے حملہ آور رمضان کے آخری عشرے میں پرویزمشرف پر ان کے فارم ہاؤس میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، حملہ آور اسلام آباد پولیس اور فوج کی وردیوں میں ملبوس ہو کر حملہ کرسکتے ہیں،ممکنہ حملے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے اورہر آنے اورجانے والی گاڑی کی چیکنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کے بعد تمام متعلقہ اداروں، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے کہ ملک میں اہم سیکیورٹی تنصیبات سمیت مختلف مقامات پر بھی ڈی آئی خان طرز کے دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے، دہشتگردوں کی جانب سے حملے علی الصبح کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد ڈیرہ جیل پر حملہ کرکے کئی خطرناک قیدیوں کو چھڑاکر لے گئے تھے۔