کراچی میں ہلکی بارش و بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا، عبدالرشید
چیف میٹرولوجسٹ کراچی عبدالرشید کے مطابق اتوار کی رات ملک میں نیا مغربی سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت پیر اور منگل کو شہر میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔
عبدالرشید کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے نئے مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان نہیں دیکھ رہے،تاہم بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،مغرب کی جانب سے گزشتہ دنوں آنے والے سلسلے کے شہر پر اثرات برقرار ہیں جس کی وجہ سے ہفتے کو چند ایک علاقوں میں مطلع جذوی ابرآلودرہا جبکہ اس کی وجہ سے جمعے کی رات سے قدرے خنک ہوائیں چل پڑی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت16.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 62جبکہ شام کے وقت 26فیصدریکارڈ ہوا،ہفتے کو دومختلف سمتوں کی ہوائیں چلیں صبح کے وقت بلوچستان کی جانب شمال مشرقی جبکہ سہ پہر کے بعد سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 20کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (اتوار)کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16سے 18ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے،جبکہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع خشک ،رات میں سرد جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کا بھی امکان ہے۔