بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی امریکا میں گر کر زخمی
چوٹ کے باعث سری دیوی کی بھارت روانگی بھی منسوخ ہوگئی ہے، بھارتی میڈیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی امریکا میں گرنے کے باعث دائیں گھٹنے کی چوٹ میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ امریکا میں ہیں جہاں وہ اچانک گرگئیں جس کے باعث ان کے دائیں گھٹنے میں چوٹ آئی ہے، ڈاکٹروں نے سری دیوی کو ایم آر آئی کرانے کا کہا ہے تاکہ چوٹ کی نوعیت کا صحیح اندازہ لگایا جاسکے، چوٹ کے باعث سری دیوی کی بھارت واپسی بھی منسوخ ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے 13 اگست کو اپنی اہلیہ کا 50واں جنم دن پرجوش طریقے سے منانے کے لئے کافی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن اب شاید سری دیوی کے زخمی ہونے کے بعد ان کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں۔