ایم کیو ایم نے ضمنی انتخاب کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا
سندھ میں 22 اگست کو قومی اور سندھ اسمبلی کے 6 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے مختلف قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا ۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 235سانگھڑ کی نشست پر ڈاکٹر دیوداس، این اے 237ٹھٹہ کم سجاول پر ڈاکٹر دلدار خاصخیلی اور این اے این اے 254کورنگی کراچی پر علی راشد امیدوار ہوں گے۔
اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 64میر پور خاص سٹی پر ڈاکٹر ظفر کمالی، پی ایس 95 اورنگی پر محمد حسین اور پی ایس 103نارتھ ناظم آبادپر عبد الرؤف صدیقی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ ان حلقوں پر عام انتخابات کے دوران امیدواروں کے قتل، منتخب ارکان کے جاں بحق اور کامیاب امیدواروں کی جانب سے نشستوں سے دستبرداری کے باعث 22 اگست کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔