تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا موقع نہیں دیناچاہئے تھا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد جیل پر حملہ کرکے فرار ہوگئے لیکن حکومت نےعوام کو قید کررکھا ہے، مولانا فضل الرحمان

تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں حکومت کرنے کی اہل نہیں ، مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا موقع نہیں دیناچاہئے تھا، ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد جیل پر حملہ کرکے فرار ہوگئے لیکن حکومت نے عوام کو قید کررکھا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے صدارتی انتخاب میں حمایت پرمولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے کے بعد حکومتی اقدامات اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کرفیو افسوسناک اور صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں حکومت کرنے کی اہل نہیں انہیں صوبے میں حکومت سازی کا موقع دینا ہی نہیں چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جیل پر حملے کے ملزم بھاگ گئے اور شہری قید میں ہیں، کرفیو کے باعث سیکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ لوگ مشکلات کا شکار ہیں جس پر وزیر اعظم نے انہیں ڈیرہ اسماعیل خان کی صورتحال پر خیبر پختونخوا حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Load Next Story