محمد حفیظ کی انگلینڈ میں ہاتھ کی کامیاب سرجری
محمد حفیظ پی ایس ایل میں میچ کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے تھے
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے محمد حفیظ کی انگلینڈ میں ہاتھ کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔
قومی آل راؤنڈر کا آپریشن مشہور برطانوی ڈاکٹر مائک ہیٹن نے کیا ، محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے سوشل میڈیا پر 2 تصاویر شیئر کی ہیں جس میں محمد حفیظ اپنے برطانوی معالج کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ نازیہ حفیظ پر امید ہیں کہ محمد حفیظ بہت جلد صحت یاب ہوں گے۔
پی ایس ایل کے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت کرتے ہوئے محمد حفیظ کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران زخمی ہو گئے تھے، بعد ازاں ان کا اسکین کروایا گیا جس میں حفیظ کو 4 سے 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا گیا۔ اس صورت حال کے بعد نہ صرف لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرز کو سونپ دی گئی بلکہ حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو بھی لاہور قلندرز کا حصہ بنایا گیا۔