پنجاب حکومت کا وزارت صحت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے الگ الگ وزیر ہوں گے

حکومت پنجاب محکمہ صحت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں فوٹو: فائل

پنجاب حکومت کی جانب سے وزارت صحت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


حکومت پنجاب محکمہ صحت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جس کی بنیادی وجہ پولیو کے کیسز کا پنجاب میں ظاہر ہونا اور مختلف اسپتالوں کے حالات بالخصوص دیہی علاقوں میں مراکز صحت کے حالات تاحال درست نہ ہونے پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حسب سابق صحت کے شعبے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے۔

اس تناظر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے الگ الگ وزیر ہوں گے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا وزیر رکھا جائے گا جبکہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے لیے الگ سے کسی صوبائی وزیر صوبائی ارکان اسمبلی کو قلمدان سونپ دیاجائے گا۔ دوسری وزارت کا قلمدان دینے کے لئے مارچ کے پہلے ہفتے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
Load Next Story