مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ کوئی چیز مقدس نہیں آرمی چیف

مجھے ایسی فوج کی قیادت پر فخر ہے جو ہر دم مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

مجھے ایسی فوج کی قیادت پر فخر ہے جو ہر دم مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مجھے ایسی فوج کی قیادت پر فخر ہے جو ہر دم مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے اور وطن کی حفاظت سے زیادہ کوئی چیز مقدس نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔


یہ بھی پڑھیں :کسی بھی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

سیالکوٹ میں ورکنگ باونڈری پرتعینات جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ کوئی چیز مقدس نہیں اور مجھے ایسی فوج کی قیادت پر فخر ہے جو ہر دم یہ فرض نبھانے کے لیے تیار ہے۔

Load Next Story