کراچی میں عمارت منہدم ہونے سے 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے حادثے کو عمارت کے اندر کی جانے والے توڑ پھوڑ اور کھدائی کو وجہ قرار دے دیا
PESHAWAR:
جعفر طیار سوسائٹی میں رہائشی عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں صبح ساڑھے 7 بجے 30 سال پرانی 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منہدم عمارت میں 3 خاندان رہائش پزیر تھے۔
دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے حادثے کو اندرون عمارتی کالمز کاٹنے اور کھدائی کو وجہ قرار دے دیا ہے، ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی نے جائے حادثہ کامعائنہ کرکے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار عمارت کی تعمیرات پرانی تھی، گراؤنڈ پلس 2 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر امام بارگاہ اور بالائی دونوں منزلیں رہائشی استعمال میں تھیں۔
رپورٹ کے مطابق مالک مکان ایس بی سی اے کی اجازت کے بغیر گراؤنڈ فلور میں توڑ پھوڑ کر رکھا تھا، اس دوران تعمیراتی اصولوں کے برخلاف عمارتی کالمز کو کاٹنے اور کھدائی وغیرہ کا کام کیا گیا جس کی وجہ سے عمارتی اسٹرکچر کو نقصان پہنچا کیونکہ عمارت کارنر ہونے کی وجہ سے کوئی اضافی سپورٹ نہیں تھی اس لئے اپنے ہی بوجھ سے فوری زمین بوس ہوگئی۔