91 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب گرین بُک بہترین فلم قرار

رامی ملک نے بہترین اداکاراوراُولیویا کول مین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا

بہترین معاون اداکارہ" ریجیناکنگ" جبکہ بہترین معاون اداکار "ماہرشالا علی" قرارپائے: فوٹو: ٹوئٹر

اکانویں اکیڈمی ایوارڈزکی تقریب کو دلچسپ انداز میں بغیر میزبان کے منعقد کیا گیا جس میں 'گرین بُک' بہترین فلم قرار پائی۔

امریکی شہرلاس اینجلس میں دنیائے فلم کے سب سے بڑے ایوارڈز"آسکرز" کا میلہ سجا۔ ریڈ کارپٹ پرہالی ووڈ ستارے جلوہ افروز ہوئے تو تقریب کو چار چاند لگ گئے۔ اکانویں اکیڈمی ایوارڈزکی تقریب کو دلچسپ اندازمیں بغیرمیزبان کے منعقد کیا گیا۔ 1989 کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہواہے کہ تقریب کو کسی نے ہوسٹ نہیں کیا۔



بنا میزبان سجی تقریب میں گرین بُک بہترین فلم قرارپائی جب کہ رامی ملک نے بہترین اداکاراوراُولیویا کول مین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ بہترین فارن لینگویج فلم کا ایوارڈ 'روما' نے جیتا، بہترین دستاویزی فلم 'فری سولو' قرارپائی جبکہ بہترین اینی میٹڈ فلم کا خطاب "اسپائی ڈرمین ان ٹودی اسپائیڈرورس"کے نام رہا۔ بہترین معاون اداکارہ" ریجیناکنگ" جبکہ بہترین معاون اداکار"ماہرشالا علی" قرارپائے۔








تقریب کے سب سے جذباتی لمحات دیکھنے میں آئے جب گلوکارہ "لیڈی گاگا" کو انکی ڈیبیو فلم "اے اسٹار از بورن" کے گانے" شیلو"پر بیسٹ اُورجنل سانگ کا ایوارڈ ملا۔



اس سال سب سے زیادہ ایوارڈزجیتے والی فلمیں بوہیمیئن ریپسوڈی، روما، بلیک پینتھراورگرین بُک رہیں۔ ہرسال کی طرح تقریب میں گذشتہ سال بچھڑ جانے والے اداکاروں اورفلم سازوں کوبھی یاد کیا گیا۔
Load Next Story