صدر زرداری نے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی

وزیراعظم کی جانب سے چودہری سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے لئے بھیجی گئی سمری صدر زرداری نے منظور کر لی۔

وزیراعظم کی جانب سے چودہری ثرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے لئے بھیجی گئی سمری صدر زرداری نے منظور کر لی۔ فوٹو: فائل

لاہور:
صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر چوہدری سرور کی پنجاب کے گورنر کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے صدر زرداری کو چوہدری سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے لئے سمری بھجوائی تھی جو صدر زرداری نے منظور کر لی ہے۔

چوہدری سرور برطانیہ میں لیبر پارٹی میں شامل تھے اور پارلیمنٹ کے سابق رکن بھی رہ چکے ہیں، چوہدری سرور صوبہ پنجاب میں گورنر کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے برطانیہ کی شہریت ترک کر کے وطن واپس لوٹے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story