نواز شریف کی صحت کے لئے دعا ہی کر سکتا ہوں اللہ انہیں صحت دے ثاقب نثار
ڈیمز فنڈ میں کرپشن کے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، سابق چیف جسٹس
سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے لئے دعا ہی کر سکتا ہوں اللہ انہیں صحت دے۔
سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیمز فنڈ میں کرپشن کے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، فنڈ سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا، اس میں کسی قسم کی کرپشن نہیں ہو سکتی، کبھی ایسا نہیں کہا کہ ڈیمز کے لئے تمام رقم تن تنہا جمع کروں گا۔
سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم فنڈ کے قیام کا مقصد لوگوں میں پانی کی قلت کا احساس، تحریک اور آگاہی پیدا کرنا تھا، ہم نے ڈیم فنڈ متعارف کر کے اس تحریک کا آغاز کیا، ڈیمز فنڈ کیلیے میرا ہدف 16 ارب تھا، اس حوالے سے ایک اجلاس میں سولہ ارب کا سن کر واپڈا حکام اچھل پڑے۔
نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت مسترد ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اچھا ضمانت کی درخواست مسترد ہو گئی؟ میں تو نواز شریف کی صحت کے لئے دعا ہی کر سکتا ہوں، اللہ انہیں صحت دے۔