اسٹاک مارکیٹ میں مندی 60 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

پاک بھارت کشیدگی اور سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی مندی کے اسباب قرار، انڈیکس کی 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گرگئی

کاروباری حجم گزشتہ جمعے کی نسبت 31.05 فیصد کم رہا، مجموعی طور پر 6 کروڑ 80 لاکھ 72 ہزار 630 حصص کے سودے۔ فوٹو:فائل

QUETTA:
پاک بھارت کشیدگی اور سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی اتارچڑھاؤکے بعد مندی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گرگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب 63.58 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 60 ارب 77 کروڑ 15 لاکھ 15ہزار625 روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 39606.79، کے ایس ای 30 انڈیکس .73 19090، کے ایم آئی30 انڈیکس 66957 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 19459 ہوگیا۔


کاروباری حجم گزشتہ جمعے کی نسبت 31.05 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 6 کروڑ 80 لاکھ 72ہزار 630حصص کے سودے ہوئے۔ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 346 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 105کے بھاؤ میں اضافہ، 220کے داموں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 
Load Next Story