سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا

پاکستانی سفارتخانے کو واپسی کیلیے اقدامات کی ہدایت،دنیا بھر کی جیلوں میں 12ہزار پاکستانی قید ہیں۔

وزارت سمندر پار پاکستانیز کا قیدیوں کی رہائی کا معاملہ کابینہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ، قانونی معاونت کیلیے 4.3 ملین ڈالر کی سمری تیار۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران شاہی اعلان کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کو موصول دستاویز کے مطابق سعودی عرب میں 26لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جبکہ 3ہزار پاکستانی سعودی عرب کے جیلوں میں قید ہیں جنہیں مختلف نوعیت کے مقدمات کا سامنا ہے۔

دستاویز کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 45 فیصد پاکستانیوں پر منشیات اسمگلنگ کا الزام ہے جبکہ 15 فیصد چوری، 12 فیصد جعل سازی، 8 فیصد غیر اخلاقی جرائم کے مقدمات میں قیدہیں۔


جیلوں میں قید 3 فیصد پاکستانی شہری قتل، 2فیصد لڑائی جھگڑا جبکہ 15 فیصد دیگر جرائم میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد کی جانب سے قیدیوں کے رہائی کے حکم کے بعد 893پاکستانی جیلوں میں رہ جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق سعودی عرب میں1337 پاکستانی منشیات اور 446 چور ی کے جرم میں قید ہیں جبکہ 356 پاکستانی دھوکہ دہی اور 237 غیراخلاقی جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ 89 پاکستانی قتل اور 45 افراد لڑائی جھگڑے اور 451 دیگر جرائم میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

 
Load Next Story