بھارتی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

پاک فوج کے حق میں نعرے، مودی کے پتلے نذر آتش، بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے، مظاہرین

احتجاجی مظاہروں میں علما، سول سوسائٹی، طلبا اور ہر شعبہ زندگی سے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ فوٹو: فائل

بھارت اور مودی سرکارکے ناپاک جارحانہ عزائم کے خلاف پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں شہری گزشتہ روز سڑکوں پر نکل آئے۔

ملک بھر میں پرجوش احتجاجی مظاہرین نے بھارت اور مودی سرکار کے خلاف جبکہ پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے مودی کے پتلے بھی نذر آتش کیے۔ مختلف احتجاجی مظاہروں میں علمائے کرام سمیت سول سوسائٹی، طلبا اور ہر شعبہ زندگی سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ہنگو سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔


اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے پوری قوم متحد ہوگئی۔ حملے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوںگے، مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے ڈرامے کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں نہتے مسلمانوں اور بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ کر حق خود ارادیت کی آواز دبانا چاہتا ہے مگر اس کے ناپاک اور بزدلانہ عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ملک بھر کے عوام بشمول اقلیتی برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ پر عزم ہے۔

 
Load Next Story