مغربی ہواؤں کا سسٹم ختم کراچی میں بارش کا امکان نہیں محکمہ موسمیات

بلوچستان سے داخل ہونے والاحالیہ مغربی سلسلہ منگل کی دوپہر کمزور پڑنے کے بعد اب ختم ہوچکا ہے، چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید

بلوچستان سے داخل ہونے والاحالیہ مغربی سلسلہ منگل کی دوپہر کمزور پڑنے کے بعد اب ختم ہوچکا ہے، چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید۔ فوٹو: فائل

مغربی ہواؤں کا سسٹم ختم ہو گیا لہٰذا شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر اور منگل کو شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، پیٹارو، ٹنڈو جام سمیت اندرون سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش ہوئی۔ کراچی میں منگل کو کورنگی، گلستان جوہراور صدر کے علاقے میں بونداباندی ہوئی جب کہ بیشتر علاقوں میں مطلع صرف ابرآلودرہا۔


چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق بلوچستان سے داخل ہونے والاحالیہ مغربی سلسلہ منگل کی دوپہر کمزور پڑنے کے بعد اب ختم ہوچکا ہے،اس لیے شہر میں کسی بھی درجے کی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 86اور شام کو 27فیصد ریکارڈ ہوا۔

 
Load Next Story