عمران کی پیشی کارکنوں کی سپریم کورٹ داخلے پر پابندی

ممکنہ ناخوشگوارواقعے سے بچنے کیلیے عمران خان کو وفاقی پولیس کے 30 کمانڈوز کا خصوصی سیکیورٹی اسکواڈفراہم کیاجائیگا

ممکنہ ناخوشگوارواقعے سے بچنے کیلیے عمران خان کو وفاقی پولیس کے 30 کمانڈوز کا خصوصی سیکیورٹی اسکواڈفراہم کیاجائیگا فوٹو: اے پی پی/ فائل

2 اگست کوتحریک انصاف کے کسی کارکن کوسپریم کورٹ بلڈنگ میں داخلے کی اجازت نہیںدی جائے گی۔


کسی بھی ممکنہ ناخوشگوارواقعے سے بچنے کیلیے عمران خان کوسپریم کورٹ بلڈنگ میں وفاقی پولیس کے 30 کمانڈوز کا خصوصی سیکیورٹی اسکواڈفراہم کیاجائیگا۔وفاقی پولیس حکام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سپریم کورٹ توہین عدالت کیس میں طلبی کے موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس حکام نے سیکیورٹی ڈویژن پولیس کوحکم دیدیاہے کہ2اگست کونقص امن کے پیش نظرتحریک انصاف کے کسی کارکن کو سپریم کورٹ بلڈنگ داخلہ کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اوراگرکسی کارکن کا2اگست کوسپریم کورٹ میںکوئی کیس ہوتواسے داخلے کاخصوصی پاس جاری کیاجائے۔پولیس کوہدایت میں یہ بھی کہاگیاہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پرجلوس کی شکل میں سپریم کورٹ داخلے کی ہرگزاجازت نہ دی جائے اس امرکویقیننی بنایاجائے کہ کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہ آئے ۔ سیکیورٹی اسٹاف شاہراہ دستورپرہی جلوس کی شکل میں جانے والے کارکنوں کوہرممکن طریقہ اختیارکرکے روک دے تاہم تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اگرعمران خان کے ساتھ عدالت جاناچاہیں توانہیں جانے کی اجازت دیدی جائے۔

 
Load Next Story