ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 روز بعد کرفیو اٹھالیا گیا

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے جیل پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 7 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

کرفیو اٹھائے جانے کے بعد شہر کے کاروباری مراکز اور بازار دوبارہ کھل گئے جس سے معمولات زندگی دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD:
ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 روز بعد کرفیو اٹھالیا گیا ہے جبکہ سینٹرل جیل پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 7 ساتھی بھی پکڑے گئے ہیں۔


3 روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان کی سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کو حملے کے بعد شہر میں کرفیو لگادیا گیا تھا اور عوام اپنے گھروں میں محسور ہوکر رہ گئے تھے تاہم کرفیو اٹھائے جانے کے بعد شہر کے کاروباری مراکز اور بازار دوبارہ کھل گئے جس سے معمولات زندگی دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے جیل پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 7 ساتھی گرفتار کرلئے جن کی نشاندہی پر حملے میں استعمال ہونے والی 2 فلائنگ کوچز، 2 گاڑیاں، ایک سوزوکی ڈبہ اور 2 موٹرسائیکلیں تلاش کرلی گئیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 6 راکٹ لانچر، 29 دیسی ساختہ بم، 2 ہیوی مشین گنز، 3 باکس ایمونیشن اور 13 دستی بم بھی برآمد کرلئے۔
Load Next Story