ضمنی انتخابات کے دوران سندھ کے پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کی سفارش

فوج کی تعیناتی کا فیصلہ پاک فوج اور الیکشن کمشین کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا

فوج کی تعیناتی کا فیصلہ پاک فوج اور الیکشن کمشین کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا فوٹو پی پی آئی

صوبائی الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں سندھ بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کرنے کی سفارش کردی۔


صوبائی الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن سے سفارش کی ہے کہ سندھ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے، ذرائع کے مطابق فوج کی تعیناتی کا فیصلہ پاک فوج اور الیکشن کمشین کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ میں قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں 22 اگست کو ضمنی انتخابات ہوں گے، جبکہ اس سے قبل 11مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن نے فوج کی مدد لی تھی۔
Load Next Story