بھارت کو دعوت منسوخ کریں صادق سنجرانی کا او آئی سی کو خط
بھارت مقبوضہ کشمیر میں70برسوں سے ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، صادق سنجرانی کا موقف
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے او آئی سی کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے بھارت کوکانفرنس میں شرکت کی دعوت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
بھارتی جارحیت کے خلاف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے او آئی سی ممالک کے پارلیمانی سربراہوں، اسپیکرز اورپریذائیڈنگ افسروں کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے بھارت کوکانفرنس میں شرکت کی دعوت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
صادق سنجرانی نے موقف اپنایاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں70برسوں سے ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، اس دوران ہزاروں مرد،عورتیں اوربچے شہیدجبکہ بے شمارکوپیلٹ گن سے معذور کردیا گیا۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجودکشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے رہا۔