آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے
نوازشریف، مریم اور صفدرسمیت 1ہزار 82 افراد کے نام تاحال ای سی ایل میں ہیں
وزارت داخلہ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپو کے نام ای سی ایل سے نکال دیے۔
ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران ہزار سے زائد افراد کا نام ای سی ایل سے میں ڈالا گیا، پنجاب کے460، سندھ کے356، خیبرپختونخوا کے 96 افراد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا جبکہ بلوچستان سے24، آزادجموں کشمیر سے 14،گلگت بلتستان کے 4 وفاقی دارالحکومت کے38 جبکہ 80 سے زائد ایسے افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے جن کا صوبوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے حساس اداروں کی رپورٹس پر 248 ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، 205 افراد کے نام قومی احتساب بیورو جبکہ 254 ملزمان کے نام سپریم کورٹ اور صوبائی ہائی کورٹس کے احکامات کی روشنی میں ڈالے گئے،71 افراد کو ایف آئی اے اور 47 افراد کو وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں ای سی ایل میں ڈالا گیا۔