پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی
زخمی جج کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ایس پی کینٹ
ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم افراد پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں جسٹس محمد ایوب اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی جج اور ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا بارکونسل نے فاضل جج صاحب پر فائرنگ کے خلاف ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ خیبر پختونخوا بارکونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔