پاکستان پر جارحیت کا مقصد لوک سبھا کا الیکشن جیتنا تھا بی جے پی رہنما کا اعتراف
بھارتی جارحیت سے نوجوانوں میں پاکستان مخالف جذبات بھڑکے، یہ نوجوان اب ہمارے ووٹرز بن جائیں گے، بی ایس یدی پورپا
بھارتیہ جنتا پارٹی کرناٹک کے اہم رہنما نے اپنے لیڈر وزیراعظم نریندرا مودی کی شرمناک سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے ڈھنڈورا پیٹنے کا مقصد لوک سبھا کے انتخابات جیتنا تھا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کرناٹک کے صدر اور اپوزیشن لیڈر بی ایس یدی پورپا نے جوش خطابت میں اپنے وزیراعظم کی مذموم سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت دراصل الیکشن جیتنے کی منصوبہ بندی کا حصہ تھی۔
بی جے پی کرناٹک کے صدر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش سے نوجوانوں کے جذبات بھڑک اُٹھے ہیں اور یہ جذبات لوک سبھا الیکشن میں ہمارے ووٹرز میں تبدیل ہوجائیں گے اس طرح کرناٹک کی 28 میں سے 22 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
بی ایس یدی یورپا کا 'اعتراف جرم' سامنے آتے ہی مودی کابینہ کے وزراء اور دیگر مقامی قیادت خفگی مٹانے کے لیے سرگرم ہوگئے اور بی جے پی کرناٹک کے صدر کے بیان کو غیر حقیقی اور ذاتی رائے قرار دے رہے ہیں تاہم اب تیر کمان سے نکل چکا ہے اور پوری دنیا مودی کی سازش کے بارے میں خود ان کی اپنی جماعت کے رہنما کی منہ سے سن چکے ہیں۔