تیسرا ٹیسٹ آسٹریلوی بیٹسمین خواب غفلت سے جاگ اٹھے
کلارک کی سنچری، اسمتھ اور روجرز نے ففٹیز بنائیں، ٹیم کے 3 وکٹ پر 303 رنز
سیریز ہاتھ سے جاتی دیکھ کر آسٹریلوی بیٹسمین خواب غفلت سے جاگ اٹھے، انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کپتان مائیکل کلارک نے ناقابل شکست سنچری جڑ دی۔
اسٹیون اسمتھ حریف کے دونوں ریویو ضائع کراکر 70 رنز پر ڈٹے ہوئے ہیں، کرس روجرز نے 84 کی اننگز کھیلی،پہلے روز کینگروز نے 3 وکٹ پر 303 رنز بنالیے، گریم سوان کے ہاتھ 2 وکٹیں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے لارڈز میں اپنی ٹیم کے پہلی اننگز میں صرف 128 رنز پر آؤٹ ہونے اور 347 رنز کی بڑی شکست کے باوجود ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، وارنر کو الیون میں شامل کر کے فل ہیوز کی چھٹی پوزیشن دی گئی، ٹاپ پر شین واٹسن اور کرس روجرز کو برقرار رکھا گیا جنھوں نے ٹیم کو 76 رنز کا آغاز فراہم کیا، واٹسن صرف 19 رنز پر ٹم بریسنن کی گیند پر سیکنڈ سلپ میں انگلش کپتان الیسٹر کک کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، 35 سالہ روجرز نے 49 بالز پر ففٹی مکمل کی جس میں 10 چوکے شامل تھے۔
ان کی نظریں پہلی ٹیسٹ سنچری پر مرکوز ہوئی ہی تھیں کہ سوان نے 84 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا، چند لمحوں بعد عثمان خواجہ متنازع فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے، اب کلارک اور اسٹیون اسمتھ نے اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا، آغاز میں کپتان سوان کی گیند پر لیگ سلپ میں کیچ ہونے سے بال بال بچے، اسمتھ نے ابھی کھاتہ نہیں کھولا تھا کہ انگلینڈ نے سوان کی ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے ریویو لیا مگر ٹونی ہل کا فیصلہ تھرڈ امپائر دھرماسینا نے برقرار رکھا، جب وہ 18 رنز پر پہنچے تو پرائر کو یقین تھا کہ انھوں نے اینڈرسن کی گیند پر اسمتھ کا کیچ تھاما، انگلینڈ نے ناٹ آؤٹ کے فیصلے کو چیلنج کرکے اننگز کا دوسرا اور آخری ریویو بھی ضائع کردیا، جب پہلے دن کا اختتام ہوا تو کلارک 125 اور اسمتھ 70 رنز پر کھیل رہے تھے۔