وزیراعظم کا ترک صدر اور اماراتی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر کو موجودہ صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا

عمران خان نے پاکستان کی قیام امن کے لیے بھارت کو کی گئی پیشکش پر بھی آگاہ کیا، ذرائع (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردگان اور یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران نے ترکی کے صدر کو ٹیلی فون کرکے رابطہ کیا، وزیر اعظم نے ترک صدر کو پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کی قیام امن کے لیے بھارت کو کی گئی پیشکش سے متعلق تفصیل سے بتایا۔


ترک صدر طیب اردگان نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور قربانیوں کو سراہا۔

وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے بھی ٹیلیفون کیا اوروزیراعظم کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدبرانہ خطاب پر مبارک باد دی۔

محمد بن زید نے عمران خان کی طرف سے تمام تنازعات بات چیت سے حل کرنے کو سراہا۔
Load Next Story