سونے کے نرخوں میں 250 روپے کی کمی
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر69750روپے اورفی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر59800روپے ہوگئی۔
پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں تنزلی سے دوچار رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1327ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250روپے اور 214روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر69750روپے اورفی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر59800روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے870روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 745روپے 88پیسے پر مستحکم رہی۔