سندھ میں بڑے پیمانے پر سیکریٹریز کے تبادلے و تقرریاں

ممتازعلی شاہ کو محمد وسیم کی جگہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ مقررکردیا گیا

ممتازعلی شاہ کو محمد وسیم کی جگہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ مقررکردیا گیا. فوٹو فائل

حکومت سندھ نے بڑے پیمانے پر سیکریٹریز کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں، جن کے مطابق تقرری کے منتظر افسر سید ممتاز علی شاہ کو محمد وسیم کی جگہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ مقررکیا ہے۔

جبکہ محمد وسیم کا وہاں سے تبادلہ کرکے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سیکریٹری محکمہ سیاحت عارف الہٰی کا تبادلہ کرکے انھیں سیکریٹری محکمہ صنعت وتجارت مقرر کیا گیا ہے ۔ اقبال حسین درانی کو سیکریٹری محکمہ زراعت،سپلائی اینڈ پرائسز تعینات کیا گیا ہے۔اسپیشل سیکریٹری جیل خانہ جات محکمہ داخلہ ظفراقبال کا تبادلہ کرکے انھیں سیکریٹری محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز مقرر کیا گیا ہے ۔ اسپیشل سیکریٹری محکمہ خزانہ آغا واصف کا تبادلہ کرکے انھیں فاروق احمد لغاری کی جگہ سیکریٹری محکمہ توانائی مقررکیا گیا ہے جبکہ وہاں سے فاروق احمد لغاری کا تبادلہ کرکے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔




سیکریٹری محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات فضل الرحمن کا تبادلہ کرکے انھیں شکیل احمد منگینجو کی جگہ مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے جبکہ شکیل احمد منگینجو کا وہاں سے تبادلہ کرکے انھیں سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود تعینات کیا گیا ہے ۔ اسپیشل سیکریٹری محکمہ صحت طحہٰ فاروقی کا تبادلہ کرکے انھیں نذر محمد کلہوڑو کی جگہ سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ نذر محمد کلہوڑو کا وہاں سے تبادلہ کرکے انھیںایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسپیشل سیکریٹری محکمہ داخلہ مدثر اقبال کا تبادلہ کرکے انھیں سیکریٹری (جنرل ایڈمنسٹریشن) ایس اینڈ جی اے ڈی مقرر کیا گیا ہے ۔تقرری کے منتظر افسرآفتاب میمن کو ریاض میمن کی جگہ سیکریٹری محکمہ کھیل اور امور نوجوانان تعینات کیا گیا ہے جبکہ ریاض میمن کا وہاں سے تبادلہ کرکے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سیکریٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وسیم احمد عرسانی کا تبادلہ کرکے انھیں سیکریٹری محکمہ محنت مقرر کیا گیا ہے ۔شاہد گلزار کو سیکریٹری محکمہ بحالیات کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔
Load Next Story