متحدہ کے وفد کی ملاقات پگارا نے افطار ڈنرکی دعوت قبول کرلی

سندھ میں بلدیاتی نظام سب کی مشاورت سے بنایاجائے، بات چیت کوتیار ہیں، امتیاز شیخ

کراچی: راجا ہائوس میں پیرپگارا سے ملاقات کے بعد متحدہ کے رہنما بابر غوری میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ اورحروں کے روحانی پیشواپیرصبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگاراسے جمعرات کی شب راجا ہائوس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں ڈاکٹرصغیراحمد،بابر غوری،عادل صد یقی اور فیصل سبزواری نے ملاقات کی۔

فنکشنل لیگ کے ترجمان ڈاکٹر تاج کے مطابق ملاقات میں باہمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیوایم کے وفد نے پیر پگاراکوالطاف حسین کی جانب سے جمعے کونائن زیرو ہونے والے افطار ڈنرمیں شر کت کی دعوت دی جوانھوں نے قبول کرلی۔راجا ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابرغوری نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے دروازے سب جماعتوں کیلیے کھلے ہیں،کوئی جماعت ملک کے مسائل اکیلے حل نہیں کرسکتی،ایم کیوایم اورفنکشنل لیگ کے تعلقات مضبوط سے مضبوط ترہورہے ہیں،ایم کیوایم اپوزیشن میں ہے اور آئندہ بھی اپوزیشن میں رہے گی۔




صدارتی انتخابات میں حمایت کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے ہم سے رجوع نہیں کیا،(ن )لیگ نے صدارتی امیدوارکے لیے ہم سے ووٹ مانگااور ایم کیوایم نے غیرمشروط طور پران کو ووٹ دیا،ملک کی بہتری کے لیے ہر جماعت سے بات کریں گے۔اس موقع پرمسلم لیگ (فنکشنل ) کے رہنماامیتاز شیخ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میںٕ بلدیاتی نظام تمام جماعتوں کی مشاورت سے بنایاجائے اور اس حوالے سے ہم بات چیت کیلیے تیارہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story