کراچی میں ڈاکو نجی بینک سے 30 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کرلے گئے
6 ڈاکوؤں نے بینک لوٹنے کیلئے عملے کو یرغمال بنایا اور بینک لوٹنے کے بعد اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے
محمود آباد کے علاقے میں واقع نجی بینک سے ڈاکو 30 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر لے گئے۔
محمود آباد کی مارکیٹ میں واقع نجی بینک کی برانچ میں 6 ڈاکو گھسے اور گارڈ سے اسلحہ چھین کرعملے کو یرغمال بنایا اور اطمینان سے 30 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوتے ہوئے اسلحہ بینک میں ہی پھینک گئے۔ پولیس کے مطابق فروری میں بھی اس بینک سے 14 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے تھے جبکہ اس واقعے کے بعد رواں سال بینک ڈکیتیوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے جس کی بڑی وجہ اسٹیٹ بینک کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو گنجان آبادیوں میں برانچ کھولنے سے منع کررکھا ہے اور ہدایت کے مطابق ایک گارڈ بینک کے باہر، دوسرا اندر اور تیسرا مورچہ بند ہونا چاہیے۔