پاکستان کا اعزاز مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا نثار نے عالمی ٹائٹل جیت لیا

انیتا نثار نے پاکستان گریپلنگ چیلنج میں 3 ایتھلٹس کو شکست دے کر 2گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

انیتا نثار نے پاکستان گریپلنگ چیلنج میں 3 ایتھلٹس کو شکست دے کر 2گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ فوٹو: فائل

مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا نثار نے انٹرنیشنل مقابلہ جیت کر دنیا بھر میں سبزہلالی پرچم لہرادیا۔

پاکستانی ایتھلٹ نے سنگاپور میں منعقدہ بین الاقوامی فائٹ مقابلے میں حصہ لیا جس میں انھوں نے انڈونیشیا کی گیتا سوہار سونو کوشکست دیکرٹائٹل جیت لیا، فائٹ کے دوران قومی پلیئر نے گیتا سوہارسونو کیخلاف ساؤتھ پواسٹرائک استعمال کی، مقابلے کے تینوں ججز نے انھیں فاتح قرار دیا۔


یہ بات قابل ذکر ہے کہ انیتا نثار نے 2017 میں مکس مارشل آرٹس کی تربیت لینا شروع کی تھی جس کے بعد انھوں نے سب سے پہلے اسلام آباد میں منعقدہ دی فائٹ فوٹریس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔بعد ازاں انھوں نے پاکستان گریپلنگ چیلنج میں 3 ایتھلٹس کو شکست دے کر 2گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

اپنی کامیابی کے حوالے سے انیتا نثار کا کہنا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اساتذہ اور اہلہ خانہ کی رہنمائی اور دعاؤں کی بدولت ہوں، مکس مارشل آرٹس آپ کو حوصلہ دیتا ہے بلا شبہ جب ضرورت پڑے اس سے اپنا دفاع بھی کیا جا سکتا ہے۔

 
Load Next Story