محمد حسنین نے وقار شعیب اورسمیع کوآئیڈیل قرار دیدیا

150.54کلومیٹرکی رفتارسے گیندپھینک کرسب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی

150.54کلومیٹرکی رفتارسے گیندپھینک کرسب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی۔ فوٹو: پی سی بی

ISLAMABAD:
پاکستان سپرلیگ میں تیز ترین گیند کرنے کا اعزاز پانے والے محمد حسنین نے وقاریونس، شعیب اختر اور محمد سمیع کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے 18 سالہ پیسر نے ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں 150.54 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینک کرسب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی، اس سے قبل وہ اپنے پہلے میچ میں 149کی اسپیڈ سے سے گیند کر چکے تھے۔

انھوں نے کہاکہ میں نے تیزترین گیند کرنے کا سوچا ضرور لیکن یقین نہیں تھا کہ 150 کی رفتار بھی تجاوزکرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا، اللہ نے جو عزت دی اسے برقرار رکھنے کی کوشش ہوگی، انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سو فیصد بہترین پرفارمنس سے سب کے دل جیتنا چاہوں گا۔


حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پیسر نے کہا کہ میں نے وقاریونس، شعیب اختراور محمد سمیع کوتیزبولنگ کرتے ہوئے دیکھا اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی، اب ان کی طرح بولنگ کرکے نام کمانے کی خواہش ہے۔

حسنین نے کہا کہ میں پی ایس ایل میں موقع دینے پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم انتظامیہ کا بہت مشکور ہوں، مینٹور سرویوین رچرڈز نے میدان میں اترنے سے پہلے بہت اعتماد دیا اورکسی دباؤ یا خوف کے بغیر بولنگ کرنے کی ہدایت دی، پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی بس اسی حوصلہ افزائی کی وجہ سے پرفارم کرنے میں کامیاب ہوپایا۔

 
Load Next Story