انعام بٹ نے رستم پاکستان کا اعزاز پالیا

گرز کے ہمراہ پانچ لاکھ کی انعامی رقم بھی حصے میں آئی، فائنل میں حامد خان کو شکست

گرز کے ہمراہ پانچ لاکھ کی انعامی رقم بھی حصے میں آئی، فائنل میں حامد خان کو شکست۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کامن ویلتھ چیمپئن انعام بٹ نے حامد خان کوہراکر 2019 کے رستم پاکستان کا اعزاز حاصل کرلیا۔

کمشنر فیصل آباد نے پہلوانوں میں مالی انعامات اور رستم پاکستان کو گرزدیا،گزشتہ روزاقبال اسٹیڈیم میں منعقدہ دنگل کے مقابلوں کو 20 ہزار کے لگ بھگ تماشائیوں نے جوش خروش سے دیکھا۔

اس موقع پر ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ارشد ستار، فیڈریشن اورصوبائی ایسوسی ایشن کے عہدیدارارسمیت دیگر آفیشلز موجود تھے،2011 کے بعد ہونے والے دنگل کودیکھنے کے لیے تماشائی صبح سے ہی اسٹیڈیم میں آنا شروع ہوگئے تھے۔


طیب رضا اور شہزاد پچارکے مابین مقابلہ سنسنی خیر رہنے کے بعد برابر ہوگیا ، رستم پاکستان کے دنگل میں انعام بٹ گوجرانوالہ اور ملتان حامد خان کے مابین جو ڑ پڑا جس میں انعام خان ، حامد خان کو ہراکر مقابلہ جیتا اور رستم پاکستان بن گئے۔

کمشنرفیصل آباد نے انعام بٹ کو 5 لاکھ روپے اورگرز،حامد خان کو ڈھائی لاکھ روپے ، طیب کو ایک لاکھ 50 ہزاراور شہزا کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا۔

 
Load Next Story