پی ایس ایل اسلام آباد یونائیٹڈ اور ’’فلیوا‘‘ کا اشتراک

حلیب فوڈز کا صحت بخش اور فلیورڈ دودھ کا برانڈ ’’فلیوا‘‘ مسلسل دوسرے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا پارٹنر ہے۔

حلیب فوڈز کا صحت بخش اور فلیورڈ دودھ کا برانڈ ’’فلیوا‘‘ مسلسل دوسرے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا پارٹنر ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کامیاب ترین فرنچائز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پورا سال ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں سے نوجوانوں کو صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کئے، متعدد ٹریننگ کیمپس کا انعقاد کرکے نیا ٹیلنٹ تلاش کیا، دوسری جانب دی سٹیزن فاؤنڈیشن جیسی تنظیموں کے ذریعے محروم طبقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھی کام کیا، حلیب فوڈز کا صحت بخش اور فلیورڈ دودھ کا برانڈ ''فلیوا'' مسلسل دوسرے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا پارٹنر ہے۔

حلیب فوڈز کے مارکیٹنگ کے سربراہ سمیع قہار نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی طرح ''فلیوا'' بھی ملک میں کھیل کے ذریعے ہم آہنگی پیدا کرنے پر یقین رکھتا ہے،''فلیوا'' ایسے اقدامات اٹھانے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے جو نوجوانوں اور ملک میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق ہوں، پی ایس ایل کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر بہتر اور عالمی کرکٹ کی واپسی کا راستہ بنا۔


گزشتہ سال قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر ''فلیوا'' کی جانب سے اسپانسر کردہ ''ایشیا کپ کافلیوا''مہم کا حصہ تھیں، ''فلیوا'' نے گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کی بانی کرشمہ عنایت کے ساتھ بھی اشتراک کیا، باصلاحیت لڑکیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملے۔

حلیب فوڈز لمیٹڈ کے برانڈ منیجر محتشم نقیب نے کہا کہ کرکٹ ناصرف پاکستانیوں کا پسندیدہ کھیل بلکہ یہ نوجوانوں کو آپس میں جوڑنے والا بنیادی پلیٹ فارم بھی ہے، ''فلیوا'' اور اسلام آباد یونائیٹڈ کھیلوں کے فروغ کیلئے اشتراک کرتے رہیں گے۔

 
Load Next Story