بالا کوٹ حملے پر بھارتی وزیر نے ہی بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی محض انتباہ تھی، ایس ایس آہلووالیہ

فضائی کارروائی سے پاکستان میں بڑانقصان نہیں ہوا، بھارتی وزیر نےمان لیا فوٹو: فائل

بھارتی وزیر مملکت ایس ایس آہلووالیہ نے بالاکوٹ حملے سے متعلق بھارتی انتہا پسند میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی محض وارننگ تھی۔

بھارتی وزیر مملکت برائے الیکٹرونکس و آئی ٹی ایس ایس آہلووالیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارتی کارروائی سے پاکستان میں بڑا نقصان نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے کا مقصد پاکستان کو پیغام دینا تھا جانی نقصان پہنچانا نہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: الیکشن میں فتح کے لیے پلوامہ حملہ کروایا، بی جے پی رہنماؤں کی آڈیو ٹیپ لیک

بھارتی وزیر نے بھارتی انتہاپسند میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مقصد پاکستان کو متنبہ کرنا تھا کہ ہم میں اتنی طاقت ہے کہ ضرورت پڑنے پر کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا بھارتی حملے میں ہونے والی 300 ہلاکتوں سے متعلق نریندرا مودی، بی جے پی کے صدر امیت شاہ یا پارٹی کے ترجمان نے کچھ کہا، کوئی دعویٰ کیا؟

Load Next Story