تباہ ہونیوالے بھارتی طیارے کے پائلٹ کی بیوہ نے اپنے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سوشل میڈیا اور ٹی وی پر محاذ سجانے والے سرحد جاکر جنگ لڑیں، بھارتی پائلٹ کی بیوہ
پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی اہلیہ وجیتا بھارتی ٹی وی اینکرز اور سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔
پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں مقبوضہ کشمیر میں تباہ ہونے والے بھارتی چاپر ہیلی کاپٹر ایم آئی-17 کے اسکواڈرن لیڈر نند منداووگنے کی آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں ادا کردی گئی۔
اس موقع پر اسکواڈرن لیڈر کی بیوہ وجیتا نند نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، سوشل میڈیا اور ٹی وی پر جنگ کرنے کی باتیں کرنے والے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کے بجائے سرحد پر جاکر جنگ کرنے کا اپنا شوق پورا کریں۔
ہلاک پائلٹ کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے میرے شوہر، زندہ بچ جانے والے ابھی نندن اور دیگر جوانوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو مزاج اور سماج میں تبدیلی لائیں اور خود یا اپنے اہل خانہ میں سے کسی فرد کو سیکیورٹی فورسز میں بھیجیں، تب ہی آپ لوگوں کو جنگ کی تباہ کاریوں کا احساس ہوسکے گا۔
بھارتی میڈیا کے بے تکے سوالوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے پائلٹ کی بیوہ نے کہا کہ جنگ کی باتیں کرنے کے بجائے، تحمل سے کام لیں، سڑکوں پر کچرا نہ پھینکیں، ماحول کو صاف رکھیں، خواتین کو تنگ نہ کریں اور اخلاق سے پیش آئیں تو یہ سب سے بڑی تبدیلی ہوگی جو کہ جنگ سے بہتر ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین تحمل کے بجائے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہے ہیں اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں، دوسری جانب بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بھی پست ہیں۔