پاکستانی کارروائی کے بعد جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی کمپنی کے شیئر میں اضافہ

پاکستان کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی کامیاب کارروائی کے بعد چینی کمپنی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے

حالیہ پاک بھارت تنازع میں جے ایف 17 تھنڈر کی شاندار کارکردگی کے بعد اس کمپنی کے شیئر اور اہمیت میں اضافہ ہوا ہے (فوٹو: فائل)

پاکستان کی جانب سے دو بھارتی طیارے تباہ کرنے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئر میں اضافہ ہوگیا۔



پاک فضائیہ کے سابق ایئرچیف مارشل شاہد لطیف نے اس ضمن میں ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا، ' فخریہ اعلان کرتا ہوں کہ میں سال 2001ء سے 2008ء کے جنرل پرویز مشرف کے عہد میں پاک چین کے مشترکہ منصوبے کا پروجیکٹ ڈائریکٹر تھا اور آج پاکستانی فضائی حدود میں مداخلت کرنے والے بھارتی جیٹ طیاروں کو اسی جی ایف 17 تھنڈر طیارے نے مار گرایا ہے۔'




اس ٹویٹ کے دو گھنٹے کے اندر اندر ہی شینزن کی فہرست میں شامل سچوان چینگ فائی انٹی گریشن ٹیکنالوجی (سی اے سی ۔ ایس سی آئی ٹی) کے ساتھ کام کرنے والی ذیلی کمپنی چینگ ڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) کے شیئر بڑھ گئے اور صرف پانچ منٹ میں ان میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ اضافہ چینی اسٹاک مارکیٹ میں دیکھا گیا ہے۔

27 فروری کو پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹ نے جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے پاکستانی فضاؤں میں حملہ آور ہونے والے بھارتی طیارے کو مار گرایا تھا جس کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
Load Next Story