کراچی والوں کیلیے خوشخبری حب ڈیم کی سطح میں مسلسل اضافہ
ڈیم کی سطح 339 فٹ، بارشوں کے باعث حب ڈیم کی موجودہ سطح 301 فٹ تک پہنچ چکی، مزید پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے
حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں ہونے والی بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوا ہے جب کہ حب ڈیم کی موجودہ سطح 301 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔
حب ڈیم میں برساتی پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس سے توقع ہے کہ حب ڈیم کے ذخیرہ آب میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا، حب ڈیم کی سطح 339 فٹ ہے، واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تیزی کے ساتھ حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے شہر میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری آ جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق واٹر بورڈ نے حب ڈیم سے 7 کروڑ گیلن سے بڑھا کر 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کرنا شروع کر دیا ہے جس سے ضلع غربی کے علاقوں میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری آ جائے گی۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل جب ڈیم کی سطح بلند ہونا شروع ہوئی تھی تو اس وقت ماہرین نے کہا تھا کہ اگر حب ڈیم 300 فٹ کی سطح تک پہنچ جائے گا تو کراچی کے شہریوں کو ایک سال تک پانی فراہم کیا جا سکے گا۔