بنگلا دیش میں سعودی سفارت کار کے قاتل کو پھانسی دیدی گئی

سیف الاسلام نے 2012 میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر سعودی سفارت کار کو گولی مار قتل کردیا تھا

سیف الاسلام نے رہزنی کے دوران مزاحمت پر سفارت کار کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ فوٹو : فائل

بنگلا دیش میں 7 سال قبل سعودی سفارت کار کو قتل کرنے والے ملزم کو پھانسی دے دی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 2012 میں 45 سالہ سعودی سفارت کار خلف العلی کو گولی مار کر قتل کرنے والے سیف الاسلام کو آج پھانسی دے دی گئی۔ سیف الاسلام نے سعودی سفارت کار کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں ماری تھیں۔




سیف الاسلام ڈھاکا میں راہ زن گروپ کا سربراہ تھا، یہ گروپ بندوق کے زور پر لوگوں کو نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا کرتا تھا، 2012 میں ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں سعودی سفارت کار کو لوٹنے کی ناکام کوشش پر گولیاں مار کر چلے گئے تھے۔

'' سیف الاسلام کو سزائےموت دے دی گئی جب کہ بقیہ ملزمان کی سزائےموت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔''


سیف السلام کو انویسٹی گیشن ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا تھا جہاں ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا تھا گروپ کے دیگر 5 ارکان کو دسمبر 2012 میں ہی پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جسے عمر قید میں تبدیل کردیا گیا۔

سعودی سفارت خانے نے 30 سالہ مجرم سیف الاسلام کو قرار واقعی سزا ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور انصاف کی تکمیل پر بنگلا دیش کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Load Next Story