بھا رتی ہٹ دھرمی پاکستانیوں کو اجمیر شریف عرس کیلیے ویزا دینے سے انکار

500 زائرین کو 7 مارچ کو اجمیر شریف روانہ ہونا تھا

500 زائرین کو 7 مارچ کو اجمیر شریف روانہ ہونا تھا ۔ فوٹو : فائل

WELLINGTON:
بھارت نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کےعرس کے لیے پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔

بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف عرس کے لیے ویزا دینے سے انکار کردیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے بھارت میں خواجہ معین الدین چشتی کےعرس کے لیے پاکستانی زائرین کو ویزے نہ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی متعصبانہ سوچ کے باعث پاکستانی زائرین متاثرہو رہے ہیں۔


پاکستان نے بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کے لیے 3 ہزاربھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن دوسری طرف بھارت پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار کررہا ہے، بھارتی سکھ یاتری اپریل میں 10 روزہ یاترا پر پاکستان آئیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستان 56 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں اور 312 بھارتی ہندؤں کو ویزے جاری کرے گا۔
Load Next Story