آئی جی سندھ کلیم امام کا ایس آئی یو ٹی کو گردے عطیہ کرنے کا اعلان
اعضا عطیہ کرنے کے حوالے سے محکمانہ سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا، آئی جی سندھ
KARACHI:
سینٹرل پولیس آفس میں جاری سلسلہ بعنوان مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ کے تحت طب کی دنیا کی مشہور و معروف شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ادیب رضوی نے شرکت کی۔
آئی جی ڈاکٹر کلیم امام نے اس موقع پر انھیں اور ان کے ہمراہ آئے وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کا استقبال کیا ، مذکورہ عنوان پر منعقدہ تقریب میں سینٹرل پولیس آفس کے دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،اس اہم نشست میں پروفیسر ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا کہ اللہ پاک پر ایمان کامل اور رسول پاکؐ کی اطاعت ہی دراصل کامیاب اور خوشحال زندگی کی ضمانت ہے ، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایس آئی یو ٹی کو اپنے گردے عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں محکمانہ سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائیگا ۔
تقریب میں شریک ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ عبدالخالق شیخ ، ڈی آئی جی ایس آر پی خادم حسین رند ، ڈی آئی جی آپریشن مقصود احمد میمن ، ڈی آئی جی ایڈمن کراچی عاصم قائمخانی ، ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی فدا حسین مستوئی ، ڈی آئی جی آر آر ایف ناصر آفتاب ، ایس پی کلفٹن سہائے عزیز ، اے آئی جی لاجسٹکس شیراز نذیر ، ایس پی شاہجہان ، ڈائریکٹر پریس سی پی او سہیل احمد جوکھیو ، اے پی ایس او انسپکٹر رحیم محسود ، انسپکٹر گوپال داس ، فوٹو گرافر ٹو آئی جی پی عبدالسلیم شیخ اوردیگر نے بھی اپنے گردے ایس آئی یو ٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ،آئی جی نے ڈاکٹر ادیب رضوی کو سندھ پولیس کی جانب سے یاد گاری شیلڈ بھی دی۔