لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے بڑھانا ہماری مجبوری ہے عابد شیر علی
سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں 100 فیصد بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے، عابد شیر علی
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے، سسٹم بوسیدہ ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔
واپڈا ہاؤس میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ امیر اور غریب کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا، افسران کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے، بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں 100 فیصد بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے جس سے سالانہ سوا سو ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، لاڑکانہ میں ایک گاؤں کوٹ مٹھو جبکہ بلوچستان میں 16 ہزار ٹیوب ویلوں کو بھی مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے واضح ہدایات دے دی ہیں کہ بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی کی پیداوار بڑھا کر عوام کو ریلیف دینا ہے، بجلی مہنگی ضرور ہوگی لیکن غریب عوام پر اس کا بوجھ کم سے کم پڑے گا، انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانی ہے کہ فنڈز ہونے کے باوجود سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا جبکہ 2010 اور 2011 کے منصوبے بھی التوا کا شکار ہیں، انہوں نے بتایا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ مکمل بھی ہو جائے گا تو بجلی فراہم نہیں کر سکے گا کیونکہ اس کی ٹرانسمیشن لائن ابھی تک نہیں بچھائی گئی، تمام معاملے کی انکوائری کے لئے کمیٹی بنا دی ہے جو عید کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے، پوری کوشش کر رہے ہیں لوڈشیڈنگ میں کمی آ جائے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔
وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ جنریشن 16 ہزار 117 ریکارڈ سطح تک پہنچی لیکن سسٹم بوسیدہ ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے بڑھانا ہماری مجبوری ہے، ان کا کہنا تھا کہ 300 بڑے نادہندگان کی لسٹ تیار کرلی ہے اور ان کے کنکشن کاٹنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، کسی بجلی چوری اور ڈیفالٹر کو معافی نہیں ملے گی۔