اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کو تمغہ حسن کارکردگی و جرات دینے کی قرارداد
اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی نے ملک کا نام روشن کردیا، رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر
لاہور:
پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ جرات دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے
تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کے سپوت اور پاک فضائیہ کے قابل فخر شاہین اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی نے ملک کا نام روشن کردیا، ان کی ٹیم کے ہر رکن کو کامیاب مشن مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پاک فضائیہ کے شاہین حسن محمود صدیقی کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ جرات سے نوازا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ایک طیارہ حسن صدیقی دوسرا نعمان علی نے گرایا
واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے 27 فروری کو پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔ اس سے ایک روز قبل بھی بھارتی طیاروں نے پاکستان کی حدود میں مداخلت کرتے ہوئے بم گرائے تھے۔