علیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

عدالت کا عبدالعلیم خان کو 18 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

عبدالعلیم خان پرآمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو18 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہورمیں نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما عبدالعلیم خان کو احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس موقع پرجوڈیشل کمپلیکس کی جانب آنے والے تمام راستوں پر کینٹرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا تھا جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر تعینات تھے۔


نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے جب کہ علیم خان کے وکلا نے اس کی مخالفت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے عبدالعلیم خان کو 18 تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عبدالعلیم خان پرآمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے، انہیں گزشتہ ماہ کو نیب کے دفتر میں پوچھ گچھ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔
Load Next Story