ڈی آئی خان سینٹرل جیل پر حملہ انٹرپول نے عالمی سیکیورٹی وارننگ جاری کر دی
پاکستان میں جیل توڑنے کے واقعات میں القاعدہ کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں، انٹرپول
KARACHI:
ڈی آئی خان کی سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار کے بعد انٹرپول نے عالمی سیکیورٹی وارننگ جاری کر دی ہے ۔
انٹرپول کی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جیل توڑنے کے واقعات میں القاعدہ کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عراق،لیبیا اور دیگر 9 ممالک میں جیل توڑنے کے واقعات میں القاعدہ ملوث ہے ۔پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کئی جیلوں میں القاعدہ کے گرفتار رہنما قید ہیں۔ اس لئے پاکستان میں جیلوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے ۔
انٹرپول کی طرف سے جاری کردہ وارننگ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان سے ایک ماہ میں سیکڑوں دہشت گرد فرار ہوئے ہیں۔