پنجاب پولیس کی وردی پھر تبدیل وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی
نئی وردی سے پولیس کا بہتر امیج اجاگر ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سی پی او آفس میں اجلاس ہوا جس میں انسپکٹر جنرل پولیس نے امن و امان کی صورتحال اور پولیس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال وقت کا تقاضا ہے، نئے ٹریننگ سینٹرز پر کام کا آغاز اگلے مالی سال سے ہوگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پنجاب پولیس کا روایتی یونیفارم ختم، نئی خاکی وردی جاری
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال سے پولیس کی یونیفارم تبدیل ہو جائے گی، نئی یونیفارم میں پتلون ڈارک بلیو اور قمیض لائٹ بلیو ہوگی، نئی وردی سے پولیس کا بہتر امیج اجاگر ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کے افسر اور اہلکار اپنی دلیر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ پولیس نظام میں اصلاحات لا کر اسے عوامی پولیس بنائیں گے۔
واضح رہے کہ 2 سال قبل بھی پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا تھا، پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم کرکے نئی خاکی وردی جاری کی گئی تھی۔