پشاور ہائیکورٹ کی ججز کو سرکاری نمبر پلیٹ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے یہ اقدام عدالت عالیہ کے جسٹس محمد ایوب پر قاتلانہ حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے

سرکاری گاڑیوں کے نمبر پلیٹ ہٹا دیں، پشاو ر ہائیکورٹ، فوٹو: فائل

پشاور ہائیکورٹ نے جسٹس محمد ایوب خان پر قاتلانہ حملے کے بعد تمام ججز اور عدالتی علے کو سرکاری نمبر پلیٹ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ وجیہہ الدین کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق امن و امان کی موجودہ صورت حال کے باعث پشاور ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے تمام ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری گاڑیوں کے نمبر پلیٹ ہٹا دیں، اور سرکاری نمبر پلیٹ کا استعمال نہ کیا جائے۔


پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے یہ اقدام عدالت عالیہ کے جسٹس محمد ایوب پر قاتلانہ حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس محمد ایوب اور ان کے گارڈ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جسٹس محمد ایوب اور ان کے گارڈ پر اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جب وہ حیات آباد میں اپنی رہائش گاہ سے ہائیکورت جارہے تھے حملے میں وہ اور ان کے گارڈ ذخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story