کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک

مقابلے میں ایک ملزم موقع پرہلاک جب کہ دوکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس

 ڈاکوؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا ہے، ایم ایل او جناح اسپتال: فوٹو: فائل

راشد منہاس روڈ پرمبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پرڈالمیا قبرستان کے قریب صبح 4 بجے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوگھرمیں ڈکیتی کے بعد فرارہورہے تھے کہ فائرنگ کی، مقابلے میں ایک ملزم موقع پرہلاک جب کہ دوکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جواسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ایم ایل او جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا ہے۔

Load Next Story