منی بجٹ کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس
حکومت نے بحث کے بغیر بجٹ منظور کرایا تو احتجاج کریں گے، پیپلز پارٹی
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں منی بجٹ پر رائے شماری کرائے جانے کا امکان ہے۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں منی بجٹ منظور کرانے کا امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حاضری پوری ہے اور اس کے تقریبا تمام ارکان ایوان میں موجود ہیں۔
اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر حکومت نے بجٹ پر بحث نہیں کرائی تو بڑا سنجیدہ مسئلہ ہوگا اور ہم اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ اگر بحث کے بغیر بجٹ پاس ہوا تو پاکستان کی تاریخ میں پہلا بجٹ ہوگا جس پر بحث نہیں ہوگی۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زداری نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور پاکستان میں دراندازی کرنے پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں بھارتی لڑاکا طیارہ گرانے والے پائلٹ حسن صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مسلح افواج کی تعریف کی۔
بلاول بھٹو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سیاسی فوائد کے لیے جنگی جنون میں مبتلا ہے اور اس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں جبکہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے۔