پارٹی رہنماکیخلاف مقدمات درج کرنے پرجیے سندھ تحریک کامظاہرہ مہران نامہ

سندھ تحریک کےرہنمارحمت اللہ مری کیخلاف مقدمات درج کرنےپرجیےسندھ تحریک کےکارکنوں نےپریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کئے۔

جھوٹے مقدمے ختم اورچھاپوںکاسلسلہ بند نہیں ہوا تو احتجاج وسیع کردیںگے

جیے سندھ تحریک کے رہنما کیخلاف مقدمات درج کرنے پرکارکنوںنے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق جیے سندھ تحریک کے رہنما رحمت اللہ مری کیخلاف مقدمات درج کرنے پر جیے سندھ تحریک کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااورنعرے لگائے۔


جست کے ضلعی رہنما عبدالخالق خاصخیلی اورمانو سندھی کا کہنا تھاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سندھ کے قومی کارکنوں پرجھوٹے مقدمے درج اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، تاکہ انھیں سندھ کی آزادی کی تحریک سے روکا جاسکے۔ انکا کہنا تھا کہ اگرجیے سندھ تحریک کے کارکنوں پر قائم جھوٹے مقدمے ختم نہیں کیے گئے اورچھاپوںکاسلسلہ بندنہیں کیا گیا تواحتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔
Load Next Story