قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے ارکان پر خزانے کے منہ کھول دیے گئے

کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو1300سی سی نئی گاڑی سمیت ماہانہ 72ہزار سے زائد کی اضافی مراعات اور اعزازیہ دیا جائے گا

کمیٹی اجلاس میں شرکت پر ٹریولنگ اور اسپیشل الاؤنس بھی دیا جائے گا، خزانے پر سالانہ 3 کروڑ سے زائد کا خرچ آئے گا۔ فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل ہوتے ہی چیئرمین اور اراکین کمیٹیوں کے لئے قومی خزانے کے منہ کھول دیئے گئے ۔


قائمہ کمیٹی کے چیئرمینوں کو 1300 سی سی نئی گاڑی سمیت ماہانہ 72 ہزار سے زائد کی اضافی مراعات اور اعزازیہ دیا جائیگا جبکہ ارکان کمیٹی کو اجلاس میں شرکت پر 3 سے 5 ہزارروپے تک ٹریولنگ اور اسپیشل الاؤنس ملے گا، جس سے قومی خزانے کو سالانہ 3 کروڑ سے زائد خرچ آئے گا۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمینوں ارکان کو بطور رکن اسمبلی مراعات اور تنخواہیں بھی وصول کرتے رہے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کے کامیاب مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی کی 36 قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔
Load Next Story